چین کی عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کے بعد سزا سے بچنے کے لئے ملک چھوڑ کرفرار دو سابق افسران کو جیل کی سزا سنائی ہے۔ملک کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کا کرپشن مخالف ادارے نے آج یہ اطلاع دیتے
ہوئے بتایا کہ صدر شی
جن پنگ ملک میں پھیلے کرپشن کو ختم کرنے کے تئیں
پرعزم ہیں اور بیرون ملک فرارہونے والے بدعنوان حکام اور تاجروں کو پکڑنے
کیلئے چین نے 'فاکس ہنٹ' نام کی مہم چلائی ہے۔ان دونوں سابق افسران کی گرفتاری بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔